اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

پانچویں سندھ کالج گیمز بین الاضلاع مقابلوں کا افتتاح 16 جنوری کو ہوگا

محکمہ تعلیمات کالجز حکومت سندھ کے زیر اہتمام پانچویں سندھ کالج گیمز بین الاضلاع مقابلوں کا سندھ بھر کے تمام ریجنز میں افتتاح 16 جنوری کو ہو گا۔

 جبکہ گرانڈ افتتاحی تقریب 17 جنوری کو کراچی میں منعقد ہوگی، جس کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کریں گے۔

 سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی ہدایات پر پانجویں سندھ کالج گیمز کے انعقاد کے لیئے مرکزی و ریجنل سطح کی آرگنائزنگ کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں۔

ڈی جی کالجز سندھ ڈاکٹر محمد علی مانجھی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین ہیں، جبکہ ممبران میں تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز، ڈاکٹر عبدالحمید چنڑ حیدرآباد، پروفیسر شاہدہ پروین ابڑو، شہید بینظیرآباد، پروفیسر میرچند اوڈھ میرپورخاص، پروفیسر احمد بخش بھٹو لاڑکانو، پروفیسر عبیداللہ ناریجو سکھر اور ڈاکٹر محمد علی مانجھی کراچی، ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کو کریکیولر ڈاکٹر قاسم راجپر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ کوکریکیولر ڈی جی آفس پروفیسر راشد کھوسو، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عقیل احمد، سینیئرڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن سید گوہر رضا، مسز زرقا سہتو، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن بتول کاظم شامل ہیں۔

جبکہ ریجنل کمیٹیز تمام ریجنل ڈائریکٹرز کالجز کی چیئرمین شپ میں متعلقہ ریجنز کے سینٹرل کمیٹی کی طرز پر ہی ڈائریکٹوریٹ کے افسران اور تمام اسکیل کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن پر مشتمل ہیں۔

مزکورہ گیمز میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، فٹبال، ہاکی، تھرو بال،ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار والی بال شامل ہیں۔ 

ٹرافیز کے حصول کے لیئے سندھ بھر مرد و خواتین کے 343 کالجز کے کھلاڑی مقابلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.