ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

سابق نائب ایرانی وزیر دفاع کو پھانسی، برطانیہ کی مذمت

ایران میں برطانوی شہریت رکھنے والے سابق نائب ایرانی وزیر دفاع کو پھانسی دیے جانے کے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا بیان سامنے آیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ علی رضا اکبری کی سزائے موت پر عملدرآمد پر صدمے میں ہوں۔

رشی سونک نے کہا کہ یہ پھانسی ظالمانہ اور بزدلانہ عمل تھا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ علی رضا اکبری کو سزائے موت دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران میں علی رضا اکبری کو برطانیہ کے لیے جاسوسی کے الزام پر پھانسی دے دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.