ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

شاہین شاہ آفریدی کا بی پی ایل کھیلنے کا ارادہ ترک

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کا ارادہ ترک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی فٹنس بحالی پروگرام کے تحت بی پی ایل کھیلنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

پروگرام کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے بنگلادیش لیگ کے دو سے تین میچز کھیلنے تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی آئندہ ہفتے لاہور آ جائیں گے، وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کریں گے۔

واضح رہے کہ گھٹنے کی انجری کے باعث شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.