ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

بھیک مانگنے کے علاوہ عمران کی خارجہ پالیسی کیا تھی؟ بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست ہی بھیک مانگنے پر ہے، عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو انہوں نے تیمور سلیم جھگڑا کو کیوں نہیں روکا؟

سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ جنیوا کانفرنس نے ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب قومی مفاد کی بات ہو تو آپ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، عمران خان نے ہمیشہ اپنی انا، ذات اور سیاست کو ہی اہمیت دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.