جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

آصف علی زرداری کا خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑنے کے خدشات پر سابق صدر آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف معاملات پر گفتگو کی اور آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی کو یقین دہانیاں کروائی ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے ایم کیو ایم رہنما کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی پیشکش کی ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بلدیاتی انتخابات سے متعلق گفتگو ہوئی۔

مولانا فضل الرحمان نے خالد مقبول صدیقی کو صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور خالد مقبول کے درمیان جلد رابطہ متوقع ہے۔

اداروں نے اپنی رپورٹ میں کراچی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے مضبوط نیٹ ورک کی موجودگی کا حوالہ دیا۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے طلب کر لیے ہیں۔

رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد مرکز پر جاری اجلاس میں اپنے ارکان قومی اسمبلی سے استعفے طلب کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے 24 گھنٹوں میں اہم اعلان متوقع ہے، متحدہ پاکستان نے کل پی آئی بی گراؤنڈ میں جنرل ورکرز اجلاس بُلایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.