جمعہ20؍جمادی الثانی 1444ھ13؍جنوری 2023ء

نہیں سمجھتا 15 جنوری کو الیکشن ہو پائیں گے، خواجہ اظہار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے بعض ارکان کی رائے ہے کہ 15 جنوری کو الیکشن ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہوجائیں، اس کا حتمی فیصلہ کل ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ 15 جنوری کو الیکشن ہو پائیں گے، آئینی تشریح کی ضرورت ہے جس کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنا پڑے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے وفاقی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کل حلقہ بندیاں ٹھیک کروادے پرسوں ہم الیکشن میں حصہ لیں گے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم این ایز کی نشستیں پارٹی کی امانت ہوتی ہیں، پہلےدن ہی استعفیٰ پارٹی کو دے دیتے ہیں۔

خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی ایم کیو ایم کے مقابلے میں کبھی الیکشن نہیں جیتی، ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کے بعد جماعت اسلامی کے نمائندے کراچی میں جیتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.