پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو میں موجود ثبوتوں کو نظر انداز نہیں ہونے دیں گے۔
فرخ حبیب کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ووٹ خریدنے اور ضائع کرنے کی واردات گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو میں پکڑی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ثبوت کسی صورت بھی نظر انداز نہیں ہونے دیں گے، الیکشن کمیشن ضمیروں کے سوداگر کو نااہل کرکے مثال بنائے۔
فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن مثال بنائے تو آئندہ کوئی سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلانے کی جرأت نہیں کرے گا۔
Comments are closed.