بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگادیئے

وزیراعظم  عمران خان  سے تحریک انصاف سندھ کے اراکین اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی نے سندھ حکومت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن کے دوران ہمارے نمائندے اور لوگوں کو تنگ کیا گیا۔

 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے کہا کہ  اندرون سندھ پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، عمر کوٹ کا الیکشن ہارنے کی وجہ سندھ حکومت کے وسائل اور پولیس کا سیاسی استعمال ہے۔

اراکین اسمبلی نے کہا کہ  ہمارے حلقوں میں بھی ہمیں پریشان کیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کی شکایات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.