منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

جنیوا کانفرنس میں بحرین کے سفیر نے دل کی بات بتا دی

جنیوا میں ’انٹرنیشنل کانفرنس آن کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان‘ میں بحرین کے سفیر ڈاکٹر مصطفیٰ السید الامین نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کرکے لاکھوں پاکستانیوں کا دل جیت لیا۔

بحرین کی انسانی حقوق فاؤنڈیشن ’رائل ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن‘ (آر ایچ ایف) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مصطفیٰ السید الامین نے جنیوا کانفرنس میں بچپن سے دل میں دبی ہوئی بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اجازت دیں، میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں جو میرے دل میں بچپن سے ہے ’پاکستان زندہ باد‘ شکریہ‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی موسمی تبدیلی سے تباہ کن سیلاب اور شدید بارشوں سے بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کے نتیجے میں بین الاقوامی ڈونرز نے ساڑھے 10 ارب ڈالرز دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.