اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

سی ویو واقعہ: لاش دو روز پرانی نہیں 3 سے 4 گھنٹے پرانی لگ رہی ہے، ایم ایل او

سی ویو سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے پر کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ میڈکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش دو روز پرانی نہیں، 3 سے 4 گھنٹے پرانی لگ رہی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن زاہدہ پروین نے خاتون ایم ایل او سے ملاقات کی۔ ایم ایل او نے ایس ایس پی کو بتایا کہ لاش دو روز پرانی نہیں 3 سے 4 گھنٹے پرانی لگ رہی ہے۔

ایم ایل او نے کہا کہ وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامینشن رپورٹ کے بعد کیا جا سکے گا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے لڑکی کی تلاش ون فائیو کی شکایت پر کی جا رہی تھی، اطلاع دینے والے نے لڑکی کو سمندر میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا۔

زاہدہ پروین نے مزید بتایا کہ ساحل سے لڑکی کا سامان بھی ملا تھا، اطلاع دینے والے کا بیان مشکوک لگ رہا ہے، اسے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔ ون فائیو پر اطلاع دینے والے کے بیانات میں تضاد ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا کہ اب تک ایف آئی آر میں نامزد دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.