اتوار 15؍جمادی الثانی 1444ھ8؍جنوری 2023ء

کراچی کے ہر ضلع میں دو سو ارب کے پیکج سے ترقیاتی کام کروائے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ کراچی کے ہر ضلع میں دو سو ارب روپے کے پیکج سے ترقیاتی کام کروائے۔

کراچی میں پیپلز پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم جیتے یا نہیں لیکن کسی ضلع کو نہیں بھولے، یہ پیپلز پارٹی ہے جو کہتی ہے یہ میرا کراچی ہے، میرا سندھ ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ آج مختلف سیاسی جماعتیں کراچی کیلئے بات کرتی ہیں، ریلی میں عوام کی شرکت نے ثابت کر دیا کراچی کس کا ہے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ مخالفین نے بھی مان لیا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے آپ کو دکھا دیا، یہ پہلی بار ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی ہر نشست پر ہمارا امیدوار ہے، دیگر سیاسی جماعتوں نے نشستیں خالی چھوڑ دی ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ہم نے ووٹ کے لیے جانوں کی قربانی دی، ووٹ کا حق عوام کو ملنا چاہیے، طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی سندھ کا دارالحکومت ہے اور رہے گا، سندھ ایک رہے گا کوئی نہیں توڑ سکتا، ذوالفقار بھٹو کے دور میں لیاقت آباد مارکیٹ بنوائی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.