بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گھر کو خراب کرکے کہا گیا کہ پہلے گھر کو ٹھیک کریں، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ گھر کو خراب کر کے کہا گیا کہ پہلے گھر کو ٹھیک کریں۔

لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے نیب اور وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے تیر برسادیے۔

مریم نواز نے سوال کیا کہ جب نواز شریف نے بند کمرے میں یہ بات کہی تو وہ بات کیوں سمجھ نہیں آئی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نیب کو چیلنج دیتے ہوئے 26 مارچ کو پیشی اور کسی بھی گڑبڑ کی صورت میں مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے، اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کسی نے کچھ کہا تو اس کی زبان کھینچ لیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ پنجاب کسی بھی صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.