پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی کھلاڑی سے بھی پوچھ لیں وہ پی ایس ایل کو مشکل قرار دے گا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے سلسلے میں ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم کو پتا ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا کہ شروع میں باتیں ہورہی تھیں کہ پی ایس ایل کامیاب نہیں ہوگا لیکن اب بطور کھلاڑی ہمیں لگ رہا ہے کہ پی ایس ایل نے دنیا میں دھوم مچادی ہے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کہہ رہے تھے کہ آئی پی ایل ہے لیکن اس وقت غیرملکی کھلاڑیوں سے پوچھا جائے جو یہاں سے کھیل کر جاتے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ دنیا کی سب سے مشکل لیگ پاکستان کی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو جو کھلاڑی مل رہے ہیں اس میں پی ایس ایل کا بہت اہم کردار ہے۔
Comments are closed.