جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

مراکش کی ہار، کھلاڑی اور فینز رو پڑے

ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں مراکش کی ہار نے ٹیم کے کھلاڑیوں اور فینز کو رُلا دیا۔

میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں مراکش کی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی تھی جہاں اُس کا مقابلہ دفاعی چیمپئن فرانس سے تھا۔

مراکش کے عوام اور ٹیم کے مداحوں کو اُمید تھی کہ وہ فائنل میں پہنچے گی مگر ایسا نہ ہوسکا، فرانس نے اُس کو دو صفر سے مات دے کر اُس کے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور کردیا۔

ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 2 صفر سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ٹیم کی شکست پر البیت اسٹیڈیم میں موجود مداح نہ صرف اُداس ہوگئے بلکہ رونے بھی لگے۔

دوسری جانب مراکش کے مختلف شہروں میں لوگوں نے بڑی اسکرینز پر میچ دیکھنے اور ٹیم کی جیت پر جشن منانے کا انتظام کیا ہوا تھا مگر مراکشی عوام شکست پر مایوسی کا شکار ہوئے، مراکش کے علاوہ بھی دیگر ممالک میں ٹیم کے مداح ہار پر افسردہ دکھائی دیئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.