پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ میں اب بھی ضمانت نہیں کروانا چاہتا، لیکن پارٹی فیصلوں کا پابند ہوں۔
شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ہم نے جو بات کی تھی وہ گلی کوچوں کے لوگوں کی آواز ہے، یہ فیصلہ 22 کروڑ عوام کریں گے کہ کون محب وطن ہے اور کون غدار، ہمیں تو یہ تھا کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ شاہدرہ میں غداری کے مقدمہ کی ضمانت نہیں کروائی تھی، اگر جرات ہے تو وہ مکمل بات قوم تک لاؤ۔
Comments are closed.