بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان نے افغانستان میں کورونا ویکسینیشن کی حمایت کردی

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ ان کا گروپ افغانستان میں ہیلتھ کیئر سینٹرز کے ذریعے شروع ہونے والی ویکسینیشن مہم کی حمایت کرے گا اور تعاون بھی فراہم کرے گا۔

عالمی ادارہ صحت کے کورونا ویکسین پروگرام کے تحت افغانستان کو 112 ملین ڈالر کی امداد دی گئی ہے۔

دوسری جانب بھارت نے بھی مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں دینے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.