
محکمہ اوقاف نے صوبے بھر کی مساجد کو پرفارما جاری کردیا۔
سیکریٹری اوقاف سندھ اختر بگٹی نے جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایت کی روشنی میں ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی مساجد کو جاری پرفارما میں چندے، اکاؤنٹس اور دیگر تفصیلات مانگی گئی ہیں، چندے کی وصولی کا طریقہ کار اور مسجد کی ملکیت دکانوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔
سیکریٹری اوقاف سندھ نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد اور درگاہوں کی معلومات پہلے ہی وفاقی وزارت داخلہ کو دی جاچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 76 مساجد اور 102درگاہیں ہیں۔
Comments are closed.