امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کیس کو عالمی عدالت لے جانے کے خلاف ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ شیریں ابو عاقلہ قتل کیس کی تحقیقات اور احتساب ضروری ہے۔ فلسطینی صورتحال پر آئی سی سی کی تحقیقات پر ہمارے دیرینہ اعتراضات برقرار ہیں۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ عالمی جرائم کی عدالت کو اپنے بنیادی مشن پر توجہ دینی چاہیے۔
صحافی شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوج نے رواں سال مئی میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فرائض کی انجام دہی کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔
Comments are closed.