جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

بیلا حدید نے ’ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ‘ فلسطینی بچوں کے نام کردیا

فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید نے اپنا ’ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ‘ فلسطینی بچوں کے نام کردیا۔

سُپر ماڈل بیلا حدید نے حال ہی میں ’ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ‘ حاصل کیا ہے۔

اُنہوں نے ایوارڈ ملنے پر تقریب سے اپنے جذبات کا اظہار ایک ویڈیو کے ذریعے  کیا کیونکہ وہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’فلسطینی مہاجر باپ کی بیٹی اور ہالینڈ سے مستقل طور پر امریکا منتقل ہونے والی ماں کی بیٹی ہونے کے ناطے، ہمارے خون میں کام کرنے کی ایک خاص قسم کی اخلاقیات موجود ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ ایوارڈ سب سے بہتر ہونے پر نہیں ملا بلکہ یہ صرف کامیاب ہونے کے قابل ہونے پر ملا ہے کیونکہ ہمارے آباؤ اجداد کو اپنی زندگی میں ایسا موقع کبھی نہیں ملا تھا‘۔ 

بیلا حدید نے اپنا ایوارڈ دنیا بھر کے مختلف ممالک کی پناہ گاہوں میں موجود بچوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایوارڈ فلسطینی بچوں کے لیے ہے، یہ ڈچ بچوں کے لیے ہے اور  یہ تمام بچوں کے لیے ہے جوکہ تارکین وطن اور پناہ گزین ہیں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’یہ ایوارڈ سب کے لیے ہے، مجھے آب سب سے بہت محبت ہے‘۔

واضح رہے کہ بیلا حدید کا شمار فلسطینیوں کی حمایت میں سب سے زیادہ آواز اُٹھانے والوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے مختلف مواقعوں پر فری فلسطین کا نعرہ بلند کیا ہے۔ وہ فلسطینی رئیل اسٹیٹ ڈویلپر محمد حدید اور ڈچ ماڈل یولانڈا حدید کی صاحبزادی ہیں۔

یہاں تک کہ بیلا حدید کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اگر ماڈلنگ کیریئر چھوڑنا بھی پڑا تو افسوس نہیں ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.