پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک میسنجر کی سروس متاثر ہوئی، جس کی وجہ سے صارفین کو رابطے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مذکورہ ایپس کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ملکوں میں تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد وقت تک معطل رہی۔
فوری طور پر سوشل میڈیا ویب سائٹس کی سروسز معطل ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
دوسری جانب واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں صارفین کو مذکورہ ایپس استمعال کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments are closed.