وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت کردیے گئے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کے تحت دارالحکومت میں رات 10بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی لگادی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس مکمل طور پر بند رہیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق اس دوران اشیائے خور و نوش کی دکانیں، میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس اور ہوٹلز پر ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی، کورونا وبا کے پیش نظر تجارتی سرگرمیاں، ریسٹورینٹس سروسز محدود کی گئی ہیں۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 جبکہ درالحکومت اسلام آباد میں شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں 51 فیصد وینٹی لیٹر کورونا کے مریضوں سے بھر گئے ہیں۔
Comments are closed.