بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں 2 صوبائی اسمبلیوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا ہےکہ ملک معاشی طور پر تباہ اور اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگاہوا ہے۔

شیخ رشید نے لکھا ہے کہ والدین اپنے بچوں کا گلا کاٹ رہے ہیں اور یہ یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ نے لکھا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور ہونا قابلِ تحسین ہے لیکن ادارے اپنے عوام سے دور نہیں رہ سکتے۔

شیخ رشید نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ کہا کہ آج سے ریسکیو آپریشن کا پہلا دن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.