بدھ 5؍جمادی الاول 1444ھ 30؍نومبر 2022ء

بچی کو کاکا منے نے زیادتی کے بعد قتل نہیں کیا تو وہ کیوں بھاگا؟ والد کا سوال

کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی بچی کے والد مقبول احمد نے کہا ہے کہ پولیس کو ایک شخص کاکا منے پر شک ہے جو واردات کے بعد سے مفرور ہے، اگر کاکا منے نے کچھ نہیں کیا تو وہ کیوں بھاگا ہوا ہے۔

کراچی میں مقتول بچی کے والد نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پولیس کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہوں۔

مقبول احمد نے کہا کہ مجھے ابھی تک ڈی این اے رپورٹس کا نہیں بتایا گیا، جس حالت میں میری بچی ملی تھی میں اس کو ہاتھ بھی نہیں لگا پایا۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے ایم این اے سے میں نے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے بچی کی لاش ملنے کے واقعے پر مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مقبول احمد نے مزید بتایا کہ میں نے پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو بتا دیا ہے، انہوں نے چند گھنٹے مانگے ہیں۔

مقتولہ بچی کے والد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لانڈھی سے 18 نومبر کو خالی پلاٹ سے بچی کی لاش ملی تھی، بچی سے زیادتی اور تشدد کی تصدیق بھی ہوئی تھی۔f

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.