منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

انگلینڈ سے مقابلے کیلئے اچھی تیاری ہو رہی ہے، محمد نواز

پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے مقابلے کے لیے اچھی تیاری ہو رہی ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر موقع ملا تو اسے یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے۔

محمد نواز کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میں بطور آل راؤنڈرز اپنا کردار نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز پر مشتمل پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.