ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

ای سی او بینک پاکستان کو 15 کروڑ یورو کا آسان قرض دے گا

ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک پاکستان کو 15 کروڑ یورو کا آسان قرض فراہم کرے گا۔

صدر ای سی او نے استنبول میں وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے بعد اس حوالے سے اعلان کیا۔

مالی پیکیج سیلاب متاثرین کی مدد اور ایندھن کی خریداری کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

ای سی او بینک قیام سے اب تک پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی مالی سپورٹ فراہم کر چکا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ای سی او بینک کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ رکن ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ای سی او کا کردار مثالی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.