جمعرات 28؍ربیع الثانی 1444ھ 24؍نومبر 2022ء

صدر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے الوداعی ملاقات کی۔

صدر مملکت عارف علوی نے ملکی دفاع کے لیے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا۔

صدر مملکت عارف علوی نے جنرل ندیم رضا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف ہوں گے۔

وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو پاکستان کا 17واں آرمی چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.