بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ہزار 352 پلاٹس غیر قانونی الاٹ کئے گئے، شہزاد اکبر

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ایک ہزار 352 پلاٹس غیر قانونی الاٹ کئے گئے، بدعنوانی کے مرتکب افراد سے ریکوری کی جائے گی، جن لوگوں کو غیرقانونی پلاٹ الاٹ کیے گئے وہ مجرم ہیں۔

شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سیاست ایک مقدس کام ہے، سیاست کا مقصد خدمت کرنا ہے، 1985ء میں غیرجماعتی انتخابات سے ایک گروہ پنجاب میں آیا، قمرالزمان خاں کو ڈی جی ایل ڈی اے لگایا گیا تھا۔

شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پلاٹس غیرقانونی الاٹ کیے گئے، یہ پلاٹ تین چار سو لوگوں کو الاٹ کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پلاٹس حکومت ایم پی ایز کو الاٹ کیے گئے،  ایک ایک ایم پی اے کے خاندان کو 14-14 پلاٹ الاٹ کیے گئے،  یہ پلاٹ جنہیں الاٹ کیے گئے ان سے ریکوری کرائی جائے گی۔

شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اے راجا اشفاق سرور کو 14 پلاٹ الاٹ کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم پی ایز میاں خالد، عمر حیات، نذیر احمد، بختار منیر خان کو پلاٹ الاٹ کیے گئے، ایم پی ایز صاحبزادہ خضر حیات، اختر علی، غلام محمد اور دیگر کو پلاٹ الاٹ کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.