ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

برطانوی وزیراعظم کا یوکرین کیلئے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کا اعلان

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے یوکرین کے لیے نئے امدادی پیکیج کا اعلان کردیا، برطانیہ یوکرین کو 50 ملین پاؤنڈ کا ایئر ڈیفنس پیکیج دے گا۔

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد رشی سونک یوکرین کے پہلے دورے پر ہیں۔

کیف میں اعلان کرتے ہوئے رشی سونک نے کہا کہ روس کے ایرانی ڈرونز کے مقابلے کیلئے یوکرین کو نیا دفاعی پیکیج دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیکیج میں اینٹی ایئر کرافٹ گنز، ریڈار اور اینٹی ڈرون آلات شامل ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسم سرما کے لیے یوکرین کو انسانی امداد بھی دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.