ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

جاپان: چند دنوں میں ردا نور کو پاکستان روانہ کردیا جائے گا ، سفیر پاکستان

جاپان میں پاکستانی سفارتی حکام خصوصاََ سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ 2 ماہ بعد گزشتہ روز رہا ہونے والی ردا نور کو چند دنوں میں پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔

سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ ان کی خصوصی کوششوں سے پاکستانی خاتون ردا نور کو دو ماہ بعد گزشتہ روز رہا کروا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ردا نور وزارت خزانہ کی اٹھارہ گریڈ کی افسر ہیں، انہیں2 ماہ قبل بغیر لائسنس گاڑی چلانے سمیت کئی دیگر الزامات عائد کر کے گرفتار کیا گیا تھا۔

جاپان میں تعینات سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ خاتون افسر کو اگلے چند دنوں میں پاکستان روانہ کر دیا جائے گا۔

تاہم سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے وکیل کی فراہمی اور کئی اداروں کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد جاپانی حکام نے ردا نور کو گزشتہ روز رہا کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اب اگلے چند دنوں میں ردا نور کو پاکستان روانہ کردیا جائے گا، جس پر ردا نور نے سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ جاپان میں مقیم ہر پاکستانی کی اخلاقی ، قانونی اور سفارتی مدد ہماری ذمہ داری ہے جو پوری ایمانداری سے ادا کرتے رہیں گے۔ 

سفیر پاکستان نے جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو قومی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.