اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

جولائی تا اکتوبر کتنے ارب ڈالرز کی درآمدات ہوئیں؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

ادارہ شماریات نے جولائی تا اکتوبر 2022ء میں درآمدات سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں موبائل فونز کی درآمد میں 65 فیصد جبکہ کاروں کی درآمد میں80 فیصد تک کمی رونما ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر کے دوران 22 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز یعنی 50 ارب 41 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 64 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے فون درآمد کیے گئے تھے۔

ادارہ شمارت کے مطابق گزشتہ سال درآمدی موبائل فونز کا حجم 107 ارب روپے رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق 4 ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 80 فیصد تک کمی آئی ہے، کل 37 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق کاروں کی درآمدات پر 74 ارب روپے کے مساوی زرمبادلہ خرچ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 4 ماہ میں 64 کروڑ 32 لاکھ ڈالر یعنی جولائی تا اکتوبر 106 ارب روپے مالیت کی گاڑیاں درآمد ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.