اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

امارات میں اسرائیلی سفارتخانے نے پہلا پاسپورٹ جاری کردیا

اسرائیل کے سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والے اسرائیلی بچے کو پہلا پاسپورٹ جاری کر دیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کسی بھی اسرائیلی کو پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے۔

عرب ریاست میں تعینات اسرائیلی سفیر امیر ہائیک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور خوش کن لمحہ، متحدہ عرب امارات میں پہلا اسرائیلی پاسپورٹ یہاں پیدا ہونے والے اسرائیلی بچے کو دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020 کے ابراہم معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کا آغاز ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.