جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

لائیو میچ میں وارنر اور مداح کی پلے کارڈ کے ذریعے گفتگو، ویڈیو وائرل

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر اور ان کے مداح کے درمیان پلے کارڈ کے ذریعے دلچسپ انداز میں گفتگو کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں ایک مداح نے کیمرے کی جانب پلے کارڈ دکھایا جس پر درج تھا کہ ’ڈیوڈ وارنر! کیا میں آپ کی شرٹ لے سکتا ہوں؟‘

میچ کی جیت میں کلیدی کردار اسٹیو اسمتھ نے ادا کیا جنہوں نے 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

دوسری جانب جب ڈیوڈ وارنر کو دکھایا گیا کہ وہ بچے کی بات پر مسکراتے ہیں، ساتھی کھلاڑی وارنر کی شرٹ کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں تو وارنر اپنے انداز سے یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے پاس اس شرٹ کے سوا کچھ نہیں۔ 

تھوڑی دیر میں ہی وارنر ایک پلے کارڈ اٹھاتے ہیں جس پر درج ہوتا ہے کہ ’مارنس سے ایک لے لو۔‘

اس پیغام کے ساتھ ہی ننھا مداح ایک اور پلے کارڈ اٹھاتا ہے جس پر اس نے وہی سوال مارنس لبوشین کے لیے درج کیا ہوتا ہے جو اس نے وارنر کے لیے کیا تھا۔

جس پر ڈیوڈ وارنر ہنستے ہیں اور اپنے ننھے مداح کو ڈریسنگ روم میں بلانے کا اشاہ کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.