اتوار24؍ربیع الثانی 1444ھ20؍نومبر 2022ء

کابینہ میں بتایا تھا شہزاد اکبر ملک سے چلے جائینگے: فیصل واؤڈا

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کابینہ میں بتایا تھا شہزاد اکبر ملک سے چلے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے نیب راولپنڈی میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ لندن سے فنڈز آنے کے معاملے پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے بریفنگ دی تھی، میں نے کابینہ میں بتایا تھا کہ شہزاد اکبر ملک سے چلے جائیں گے۔

صحافی ارشد شریف کے قتل کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹرز میں طلب کر لیا۔

فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ نیب سے نوٹس آیا تھا، لندن سے فنڈز آئے تھے جس پر مجھے نیب نے بلایا تھا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سارے معاملے پر کابینہ میں شیریں مزاری اور میں نے سوال اٹھائے تھے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں فواد چوہدری نے بھی اس معاملے پر سوال کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.