اورنگی ٹاؤن کراچی میں رینجرز موبائل پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔
رینجرز اہلکار کی مدعیت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل کھڑی کرکے کچھ دور فاصلے پر کھڑے ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق رینجرز موبائل قریب آنے پر دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دھماکے میں رینجرز اہلکار روشن شہید اور رینجرز اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہوئے، سی سی ٹی وی وڈیو سے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔
Comments are closed.