مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ نیب آج عدالت میں کوئی جواب دینے سے قاصر رہا ہے، نیب اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے پوچھا کیا مریم نواز گرفتار نہیں رہیں؟ضمانت منسوخی کا خیال پہلے کیوں نہیں آیا۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صدقے جاؤں نیب کے وہ ضمنی اور سینیٹ انتخابات بھی دیکھتی ہے، نیب کا رویہ شرمناک ہے ، اسے چینی اورآٹا چوری والے نظر نہیں آتے۔
عدالت نے پوچھا کہ کب نیب دفتر پرحملہ ہوا، نیب کو چاہیے ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے، آپ نے ایک طلبی کا نوٹس بھیجا ، ہماری گاڑی کا شیشہ ٹوٹا اورپھر بلایا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج عدالت نےجو سوالات پوچھے ہیں ، نیب کو اس پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔
Comments are closed.