پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لانگ مارچ کےحوالے سے بھی حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ کے پی، پنجاب اسمبلیاں تحلیل کرکے ملک کو جنرل الیکشن کی طرف لے جائیں، جبکہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما لانگ مارچ کے اعلان کے حق میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت تا حال کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی، مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اجلاس کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
Comments are closed.