بحیرہ روم میں ایران کے آئل ٹینکر پر حملے میں ایرانی بحری جہاز کو معمولی نقصان پہنچاہے۔
ترجمان ایرانی شپنگ کمپنی علی غیاثی کے مطابق بحیرہ روم میں تیل بردار ایرانی بحری جہاز پر دہشت گرد حملہ ہوا، حملے میں ایران کے آئل کنٹینر کو نقصان پہنچا ہے۔
بارودی شے کے حملے سے جہاز کو معمولی نقصان ہوا ہے تاہم حملے میں جہاز پر موجود افراد محفوظ رہے۔
علی غیاثی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی دہشت گردی بحری قزاق حملوں کے مترادف ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.