ملتان نشتر اسپتال کی چھت پر لاوارث لاشوں سے متعلق انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لاشوں کو چھت سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔
انکوائری کمیٹی کے اجلاس میں نشتر اسپتال، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے نمائندے موجود تھے، اجلاس میں بتایا گیا کہ لاشوں کو چھت سے فوری طور پر ہٹا دیا گیا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاشوں کی باقیات کو پولیس رپورٹ کے بعد دفن کیا جاتا ہے۔
نشتر اسپتال کی انتظامیہ نے کہا کہ 22 جولائی کو پولیس کو لیٹر لکھا کہ لاوارث لاشیں لے جائیں، لیکن جواب نہیں ملا۔
ذرائع اسپتال کا کہنا ہے کہ اگر نشتر انتظامیہ لاشیں دفن کر دے تو تمام ثبوت ختم ہو جاتے ہیں، لاوارث لاشوں کو اسپتال سے لے جانا اور دفنانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.