آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج متاثرین کی بحالی تک ان کی خدمت جاری رکھے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
سپہ سالار نے نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کی طرف سے متاثرین کی بحالی اور مشکلات کے خاتمے تک خدمت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
چیف آف آرمی اسٹاف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔
Comments are closed.