وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوری آباد میں مسافر کوچ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اور ایس پی جامشورو کو متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو جائے وقوعہ پر ایمبولینس بھیجنے کی ہدایات کردیں۔
مراد علی شاہ نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو متاثرین کے اہل خانہ سے ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے واقعہ پیش آنے کی تحقیقاتی رپورٹ بھیجنے کی بھی ہدایت کردی۔
Comments are closed.