اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے خلاف ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا ہے، جس کی ایف آئی آر کے مطابق ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ ڈالر کی رقم منتقل ہوئی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے درج مقدمے میں سردار اظہر طارق، طارق شفیع اور یونس عامر کیانی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
درج مقدمے کے متن کے مطابق ابراج گروپ نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے۔ یہ رقم ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تاہم عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں جمع کرایا گیابیان حلفی جھوٹا اورجعلی ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاؤنٹ تھا جو نیا پاکستان کے نام پر بنایا گیا۔ نجی بینک کا منیجر بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ بینک منیجر نےغیر قانونی بینک اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی۔ مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا، جسے ایف آئی اے کے کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا۔
مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔ ملزمان نجی بینک اکاؤنٹ کے بینیفشری ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سیف اللہ نیازی بھی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔
Comments are closed.