بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کردی

Local body elections

کراچی: سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 3 ماہ کے لیے انتخابات ملتوی کرنے کا خط  لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں کرنے تو مرحلہ وار کرائے جائیں۔

خط کے متن میں تحریر ہے کہ پہلے مرحلے میں 3 اور دوسرے میں 4 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔ موجودہ حالات میں سیکورٹی اہلکار مطلوبہ  تعداد میں دستیاب نہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے پر شفاف و پرامن انتخابات ممکن نہیں ہوں گے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں وضاحت دی گئی ہے کہ گزشتہ روز چیف سیکرٹری اور آئی جی نے سیکورٹی اہلکاروں کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.