بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

پاک فوج میں 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی شامل ہیں۔

پاک فوج میں ترقی پانے والے دیگر میجر جنرلز میں انعام حیدر ملک، فیاض حسین شاہ اور نعمان زکریا شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں محمد ظفر اقبال، ایمن بلال ظفر، احسن گلریز، سید عامر رضا بھی شامل ہیں۔

پاک فوج میں ترقی پانے والے 12 میجر جنرلز کی فہرست میں شاہد امتیاز، منیر افسر، یوسف جمال اور کاشف نذیر کے نام بھی موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.