بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو:سیلفی لینے کے دوران یوکرینی لڑکی کے سامنے میزائل آگرا

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سیلفی لینے کے دوران لڑکی کے سامنے اچانک روسی میزائل آگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی فوج نے میزائل برسائے جو ایک بس اڈے پر گرے جس سے وہاں آگ بھڑک اُٹھی اور کم از کم 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک یوکرینی لڑکی اپنے موبائل سے سیلفی ویڈیو بنا رہی تھی کہ اس دوران طیاروں کی پرواز اور پھر میزائل گرنے کی زوردار آواز سنائی دیتی ہے جس سے وہ لڑکی نہایت خوف زدہ ہوجاتی ہے۔

ویڈیو میں لڑکی کو سیلفی ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کہہ رہی ہے کہ میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں کیونکہ میں میزائل جاتے دیکھ رہی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.