بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طارق شفیع کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے ٹیم کا ان کے گھر کے باہر پڑاؤ

بیرون ملک سے غیرقانونی رقوم کی منتقلی کے کیس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما طارق شفیع کو گرفتار کرنے کے لیے آنے والی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم نے ان کے گھر کے باہر پڑاؤ ڈال دیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ٹیم ممکنہ طور پر جمعہ کو عدالت سے سرچ وارنٹ لینے کے بعد گھر کی تلاشی لے گی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے لیے بیرونِ ممالک سے غیر قانونی طور پر رقوم پاکستان منتقل کرنے کے مقدمے میں نامزد سابق وزیرِاعظم عمران خان کے دست راست طارق شفیع کے گھر پر ان کی گرفتاری کے لیے جمعرات کی دوپہر اسٹیٹ بینک سرکل حکام نے چھاپہ مارا تھا۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کی ٹیم کے ڈی اے اسکیم ون میں طارق شفیع کی رہائش گاہ پہنچی تھی، لیکن وہ رہائش گاہ پر موجود نہیں تھے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی میں اس سلسلے میں 5 اکتوبر کو ایف آئی آر نمبر 14/2022 درج کی گئی ہے۔

مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی، پی ٹی آئی عہدے دار طارق شفیع اور محمد رفیع لاکھانی نامزد ملزم ہیں۔

رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.