پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گارڈ کی صحافی مطیع اللہ جان کو دھکا دیتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
گزشتہ دنوں عمران خان ڈسٹرکٹ ایڈیشنل خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق دیے گئے بیان پر توہین عدالت کے نوٹس پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔
اس دوران انہوں نے عدالت آتے اور باہر جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
جہاں صحافیوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کو گھیرا ہوا تھا وہیں معروف صحافی مطیع اللّٰہ جان بھی وہیں موجود تھے۔
مطیع اللّٰہ جان عمران خان سے سوال پوچھنے اور ساتھ چلنے کی غرض سے اُن کے قریب آنا چاہ رہے تھے۔
ایسے میں عمران خان کے ایک گارڈ نے اپنے ساتھی کارکن کے کان میں سرگوشی کی کہ مجھے دھکا دو میں مطیع اللّٰہ جان پر گرنا چاہتا ہوں ( تاکہ مطیع اللّٰہ جان ویڈیو نہ بنا سکے)۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کا گارڈ ڈرامہ کر کے صحافی پر گر کر اپنے مشن میں کامیاب بھی ہوا اور صحافی مطیع اللّٰہ جان گرتے ہوئے عمران خان کے قافلے سے پیچھے رہ گئے۔
Comments are closed.