قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو کرائسٹ چرچ کی سردی نے امی کی یاد دلا دی۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو لاہور سے کرائسٹ چرچ پہنچتے ہی مختلف موسم کا سامنا کرنا پڑا ہے، کرائسٹ چرچ میں موسم سرد اور کم سے کم درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک چلاجاتا ہے۔
شاداب خان نے وہاں کی سردی سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔
شاداب خان نے کپتان بابر اعظم اور حارث رؤف کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے جس میں تینوں کھلاڑیوں نے گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔
اس تصویر میں شاداب خان نے سردی سے بچنے کے لیے بابر اور حارث سے بھی زیادہ خود کپڑوں میں لپیٹا ہوا ہے۔
تصویر کے کیپشن میں شاداب خان کا لکھنا ہے کہ ’ہائے امی جی سردی‘۔
اس تصویر کے کمنٹ باکس میں مداحوں کا کہنا ہے کہ صاف پتہ چل رہا ہے کہ شاداب خان کراچی اور لاہور سے کرائسٹ پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں آج بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ کل بھی سرد موسم اوربرفباری کی بھی پیشگوئی ہے۔
موسم کے لحاظ سے شام کے میچز کے دوران پاکستان ٹیم کو ٹف کنڈیشنز کا سامنا ہوگا۔
سہہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.