بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیلاروس کے صدر نے روس کے ہم منصب کو ٹریکٹر کا تحفہ دے دیا

بیلاروس کے صدر نے روس کے ہم منصب ویلادیمیر پوٹن کو سالگرہ پر ٹریکٹر کا تحفہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلاروس کے صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے روسی صدر کو 70ویں سالگرہ پر ٹریکٹر کا تحفہ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یوکرین میں ناکامیوں کے باعث جمعے کو روسی صدر کی سالگرہ کے موقع پر ملک میں تقریبات کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی صدر کو سالگرہ کے موقع پر امریکا اور برسلز کی جانب سے مبارکباد کا کوئی پیغام بھی موصول نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.