بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ سیکیورٹی انچارج کی تعیناتی کل ہوئی

سینیٹ سیکیورٹی انچارج وجاہت افضل کو کل 11 مارچ کو ہی تعینات کیا گیا، جیو نیوز نے تعیناتی کا نوٹی فکیشن حاصل کرلیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وجاہت افضل کو ایک سال کیلئے سارجنٹ ایٹ آرمز تعینات کیا گیا ہے، انہیں بغیر اشتہار کے رول 17 کے تحت تعینات کیا گیا ہے۔

وجاہت افضل کی تعیناتی نوٹی فکیشن کے مطابق 9 مارچ سے کی گئی، انہیں سینیٹ سیکرٹریٹ میں گریڈ 18 میں تعینات کیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔

سیکشن افسر ظہور احمد نے وجاہت افضل کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

اس سے قبل آج صبح سینیٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پولنگ بوتھ میں کیمرہ لگا ہونے پر شدید احتجاج کیا اور بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر مظفر حسین شاہ نے پولنگ بوتھ دوبارہ بنانے کا حکم دیدیا۔

پریزائیڈنگ آفیسر مظفر شاہ نے کہاکہ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو دیکھ سکے گا۔

مظفر شاہ نے کیمروں کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو حکم دے دیا، تحقیقاتی رپورٹ نئے آنے والے چیئرمین سینیٹ کے سامنے رکھی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.