بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جائیکا نے پمز سے کنٹریکٹ معطل کر دیا

جاپانی ادارہ برائے عالمی تعاون (جائیکا) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع اسپتال پمز سے پراجیکٹ ٹینڈر کنٹریکٹ معطل کر دیا۔

جاپانی ادارہ برائے عالمی تعاون (جائیکا) کی جانب سے اس سلسلے میں اسلام آباد کے اسپتال پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو خط لکھا گیا ہے۔

جاپانی ادارہ برائے عالمی تعاون (جائیکا) نے اپنے خط میں کہا ہے کہ پمز کے انتظامی امور معطل ہونے پر پراجیکٹ ٹینڈر کنٹریکٹ معطل کر رہے ہیں۔

جائیکا کا اپنے خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں انتظامی امور بد نظمی کا شکار ہیں، اسپتال میں صورتِ حال مستحکم ہونے کے ثبوت دیں تو کنٹریکٹ بحال کر دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.